معروف معالج ڈاکٹر بابر علی کو صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

منگل 22 اپریل 2025 21:20

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (IPH) لاہور میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں صادق آباد سے تعلق رکھنے والے معروف معالج ڈاکٹر بابر علی کو صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ اعزاز صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ڈاکٹر بابر علی کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبہ بھر سے صحت عامہ کے ماہرین، ڈاکٹرز اور اعلیٰ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈاکٹر بابر علی کو اس ایوارڈ سے نوازا جانا صادق آباد کے لیے فخر کی بات قرار دیا جا رہا ہے۔ وہ صادق آباد کی تاریخ کے پہلے ڈاکٹر ہیں جنہیں انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ جیسے اعلیٰ ادارے میں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔شہری حلقوں، سماجی و طبی تنظیموں نے ڈاکٹر بابر علی کو اس اعزاز پر مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی مسلسل محنت و خدمت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :