بی این پی ضلع کوئٹہ کے حلقہ پی بی 46 اور پی بی 45 کے یونٹس سیکرٹریز ڈپٹی سیکرٹریز ضلعی کونسلران اور سینئر اراکین کا اجلاس

منگل 22 اپریل 2025 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام حلقہ پی بی 46 اور پی بی 45 سے تعلق رکھنے والے یونٹس سیکرٹریز ڈپٹی سیکرٹریز ضلعی کونسلران اور سنئیر اراکین کا مشترکہ اہم اجلاس پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری کے رہائش گاہ کلی بڑو سریاب میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری مہمان خاص ضلعی نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ تھے ، اجلاس میں پارٹی کے ضلعی انسان حقوق سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ ، مرکزی سوشل میڈیا کمیٹی کے ممبر اسد سفیر شاہوانی اور سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل سمیت عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اجلاس میں پارٹی کے مرکزی جلسہ عام 2مئی کو کوئٹہ میں منعقد تیاریوں کی سلسلے میں ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث گفتگو کی گئی مختلف تجاویز اور مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگ شیڈول کا اعلان کردیا ، کارنر میٹنگ سے پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلھی صدر غلام نبی مری بی این پی کوئٹہ کے نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ انسان حقوق سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ اسد سفیر شاہوانی میر غلام رسول مینگل غلام مصطفی مگسی ، میر کاول خان مری ، ستار شکاری ، حمید بلوچ ، حاجی محمد عالم مینگل ، امان اللہ نیچاری ، ڈاکٹر مراد بگٹی اور دیگر نے خطاب کیا۔