eڈی جی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی ای کچہری کا انعقاد

ش*ای-کچہری میں مسافر حضرات اپنی شکایات/سوالات/رائے براہ راست پیش کر سکیں گے

منگل 22 اپریل 2025 22:20

, اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء)ڈی جی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی ای کچہری کا انعقاد،ای-کچہری میں مسافر حضرات اپنی شکایات/سوالات/رائے براہ راست پیش کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

پی اے اے کے مطابق ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ای-کچہری کل 23 اپریل کو ہیڈکوارٹرز کراچی میں ہوگی ڈی جی پی اے اے (ای وی ایم) ذیشان سعید ای-کچہری کی میزبانی کریں گے ای-کچہری صبح 11:00 بجے ائیر پورٹس اتھارٹی کے فیس بک پیج پر لائیو اسٹریم کی جائے گی۔

پی اے اے کے مطابق ای کچہری کے دوران ڈپٹی ڈائیریکٹر جنرلز اور دیگر شعبوں کے ڈائریکٹرز بھی موجود ہوں گے مسافر اپنے سوالات اور رائے کمنٹ باکس میں لکھ سکیں گے شرکت کنندگان سے گزارش ہے کہ شکایات کے ساتھ ہر ممکن ثبوتِ اور رابطہ نمبر فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :