سیوریج پائپ کے ساتھ سڑکوں کی بحالی اور ملبہ اٹھانے کا کام بھی ساتھ ساتھ کیا جائے ،ایڈیشنل کمشنرساہیوال

بدھ 23 اپریل 2025 14:28

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ساہیوال ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے شہر میں جاری سیوریج پائپ ڈالنے کے کام کو ٹائم لائن کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کردی۔سڑکوں کی بحالی اور ملبہ اٹھانے کا کام بھی ساتھ ساتھ کیا جائے تاکہ شہریوں کو پریشانی سے بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

وہ یہاں کمشنر آفس میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

انہوں نے فرید ٹاؤن روڈ اور کالج روڈ پر جاری کام مکمل کرنے کے بعد ملبہ اور ٹف ٹائل اٹھانے کی سختی سے ہدایت کی۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج کی دیوار کے ساتھ گرین بیلٹ کو بھی صاف کرنے اور جی ٹی روڈ پر مرمت کا کام کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے پاکپتن بازار اور صدر بازار میں جاری کام کا بھی جائزہ لیا اور بجلی کے پولز کی شفٹنگ کا کام فوری شروع کرنے کی ہدایت کی۔\378