متحدہ عرب امارات میں دو ہفتے کی کثیر القومی ڈیزرٹ فلیگ فوجی مشقوں کا آغاز

بدھ 23 اپریل 2025 17:27

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)متحدہ عرب امارات میں دو ہفتے کی کثیر القومی 'ڈیزرٹ فلیگ' فوجی مشقیں الظفرہ ایئر بیس پر شروع ہو گئی ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق آٹھ مئی تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں سعودی عرب، امارات، قطر، بحرین، ترکیہ، امریکہ ، فرانس ،جنوبی کوریا، برطانیہ، اسٹریلیا، انڈیا اور جرمنی کی فورسز شرکت کر رہی ہیں۔

بھارتی ائر فورس کے مگ اور جیگوارڈ تیارے بھی ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔مشترکہ مشقوں میں سعودی رائل ایئراینڈ ڈیفنس فورسز و دیگر دوست و برادر ممالک کی فورسز شریک ہیں جو کئی ہفتوں تک جاری رہیں گی۔سعودی ایئر فورس کے گروپ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ فیصل المروانی مشقوں کے حوالے سے بتایا مشقوں کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ حکمت عملی کو انتہائی مہارت سے مرتب کیا گیا ہے جس کے لیے دفاعی اور حملوں کی اسٹراٹیجی سے بھی شرکا کو مطلع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

کرنل المروانی نے مزید بتایا سعودی فضائیہ کے چھ فائٹر ایف 15 سی اپنے پورے یونٹ کے ساتھ شریک ہے جبکہ مشقوں میں حقیقت سے قریب ترین ماحول کو بنایا گیا ہے تاکہ مشقوں میں شامل جوانوں کی حقیقی تربیت ہو۔مشقوں میں سعودی عرب، امارات، قطر، بحرین، ترکیہ، امریکہ، فرانس، جنوبی کوریا، برطانیہ، اسٹریلیا، انڈیا اور جرمنی کی فورسز شرکت کر رہی ہیں۔