بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں جمعہ کووقف ترمیمی قانون کے خلاف مکمل ہڑتال کی جائے گی

بدھ 23 اپریل 2025 17:56

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور شدہ متنازعہ وقف ترمیمی قانون اور بڑے پیمانے پرغیرکشمیریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کرنے کے خلاف احتجاج کے لیے جمعہ کو مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔

(جاری ہے)

کل جماعتی حریت کانفرنس نے جاری بیان میں وقف قانون کو مسلم دشمن اقدام اور کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کی سیاسی، سماجی اورمذہبی شناخت پر براہ راست حملہ قرار دیا ۔ بیان میں”درگاہ حضرت بل اور جامع مسجد چلو“کال کا اعادہ کرتے ہوئے کشمیریوں پر زور دیا گیا کہ وہ متنازعہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھارت کی منظم کوششوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔