پی پی 172، رانا مشہود کی الیکشن اپیل پر فیصلہ جاری

جسٹس تنویر احمد شیخ نے لیگی رہنما کی اپیل مسترد کر دی

بدھ 23 اپریل 2025 18:00

پی پی 172، رانا مشہود کی الیکشن اپیل پر فیصلہ جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی پی 172سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کی الیکشن اپیل پر محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے رانا مشہود کی اپیل مسترد کر دی ۔

(جاری ہے)

ٹربیونل کے جج جسٹس تنویر احمد شیخ نے اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی پی 172انتخابات میں بے ضابطگیاں ہوئیں،الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر مخالف امیدوار کا جیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا،الیکشن ٹربیونل کی جانب سے مخالف امیدوار کا جاری کیا گیا جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔