برکی میں لڑائی جھگڑے پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ،مرکزی ملزم گرفتار

بدھ 23 اپریل 2025 18:00

برکی میں لڑائی جھگڑے پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ،مرکزی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء) برکی کے علاقے میں لڑائی جھگڑے پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت شبیر کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے جبکہ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی عمران نواز اور انوسٹی گیشنز پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے نامزد مرکزی ملزم یاسر کو گرفتار کر لیا ۔

مقتول کے چچا صادق علی کی مدعیت میں نامزد ملزم یاسر کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم دی گئی۔ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کہا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔