گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا اے آر وائی نیوز چینل کے بیور و چیف ایس ایم شکیل کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 23 اپریل 2025 18:04

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا اے آر وائی نیوز چینل کے بیور و چیف ایس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اے آر وائی نیوز چینل کے بیورو چیف ایس ایم شکیل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفر ت ، درجا ت کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا کہ ایس ایم شکیل کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندا ن کے ساتھ ہوں ۔