سٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دبا، 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کی کمی

بدھ 23 اپریل 2025 19:28

سٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دبا، 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو ایک بار پھر فروخت کا رجحان دیکھا گیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔تاہم کاروبارکے اختتام پر انڈیکس میں 120پوائنٹس کی کمی ہوئی اور مارکیٹ 1لاکھ18ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی۔

مارکیٹ کے سرمائے میں 103ارب روپے سے زاید کی کمی ہوئی جبکہ 60.39فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کے لئے جی ڈی پی کی شرح نمو 2025 میں 2.6 فیصد اور 2026 کے لئے 3.6 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔جبکہ فچ ریٹنگزکی معاشی سرگرمیوں میں تیزی کے ساتھ کرنٹ اکانٹ پر ممکنہ دبا سے بچنے کیلئے کرنسی کی قدر میں کمی کرنے کی خبروں پر سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی گئی اور انہوں نے مارکیٹ میں کوئی نئی پوزیشن لینے سے گریز کیا جبکہ منافع کی خاطر فروخت کو ترجیح دی ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای 100انڈیکس 1204پوائنٹس کی کمی سے 1لاکھ17ہزار226پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 383پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 36ہزار19پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 73ہزار872پوائنٹس سے گھٹ کر 73ہزار365پوائنٹس پر آگیا ۔مارکیٹ کے سرمائے میں 103ارب82کروڑ72لاکھ12ہزار145روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد مارکیٹ کیپٹیلائزیشن 14340ارب74کروڑ1لاکھ99ہزار377روپیرہ گیا ۔

اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 27ارب روپے مالیت کے 60کروڑ51لاکھ75ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 30ارب روپے مالیت کے 74کروڑ8لاکھ72ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 457کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 127کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،276میں کمی اور54کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،پاور سیمنٹ ،دیوان سیمنٹ اور میپل لیف سر فہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبارسے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کا بھاو247.28روپے بڑھ کر 2720.07روپے ہو گیا اسی طرح 28.68روپے اضافے سے خیبر ٹوبیکو کمپنی لمیتڈ کے حصص کی قیمت 315.46روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمیتڈ کا بھاو 128.70روپے کمی سے 22942.73روپے ہو گئی اسی طرح 84.02روپے گھٹ کر ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 3074.48روپے پر آ گئی