چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سینیٹر فوزیہ ارشد کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 23 اپریل 2025 20:20

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سینیٹر فوزیہ ارشد کے بھائی کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر فوزیہ ارشد کے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم فوزیہ ارشد اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :