ذصوبائی وزیرسردارزادہ میر فیصل جمالی کی خدمات قابل تعریف ہے، محمد اعظم

بدھ 23 اپریل 2025 23:03

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء) صوبائی وزیر کی خدمات قابل تعریف ہیں وہ اپنے حلقہ کی طرف خصوصی توجہ دے رہے ہیں عوام کے ساتھ انبکے روابت اچھے اورملنسار ہیں۔

(جاری ہے)

محمد اعظم اوستو تفصیلات کے مطابق سیاسی سماجی رہنما محمد اعظم اوستو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ کے منتخب ایم پی اے و صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار زادہ میر فیصل خان جمالی کی خدمات قابل تحسین ہیوہ عوامی مسائل پر بتدریج کام کر رہے ہیں عوام کی شکایتوں کا ازالہ اور مسائل حل کرنے میں دن رات کوشاں ہیں ، سردار زادہ میر فیصل خان جمالی ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور انکی امن و امان سمیت پانی و بجلی بحران بھی توجہ ہے جسکی وجہ سے عوامی مسائل میں کمی ہو رہی ہے۔

ان کا علاقے کے عوام سے روابت بھی بہتر ہے اور علاقے کو ٹائم دیکر عوام کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ان کی اس خدمات سے لوگ اور ان کے ووٹر اور سپورٹر بے حد خوش ہیں محمد اعظم اوستو نے ان کی خدمات کو خیراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مزید علاقے میں عوامی خدمت کریں گی