
روایتی طریقوں سے اتنی بڑی تعداد میں مقدمات کے فیصلے ممکن نہیں، جدید طریقہ کار اپنا وقت کا تقاضا ہے ‘چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
بدھ 23 اپریل 2025 23:28

(جاری ہے)
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وکلاء رہنماں کو ضلعی عدلیہ میں کیس دائری کے نئے ایس او پیز کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ضلعی عدلیہ میں بوگس و جعلی مقدمات کی روک تھام کے لئے ایس او پیز مرتب کئے گئے ہیں۔
بوگس و خود ساختہ کاغذات کے ذریعے سرکاری خزانے سے فراڈ ادائیگیوں کی روک تھام کے لئے موثر طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔ فاضل چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تمام مقدمات کی انفارمیشن شیٹ کو ہر لحاظ سے مکمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کیس انفارمیشن شیٹ پر مدعی و سائل کے دستخط یا نشانِ انگوٹھا کے ساتھ تصویر کی چسپاندگی لازمی ہے۔ تاہم مدعی یا سائل کسی بھی جگہ سے بذریعہ ویب کیمرہ اپنی تصویر کی چسپاندگی یقینی بنائے گا۔ علاوہ ازیں انفارمیشن شیٹ پر مدعی یا سائل کا شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر بھی لازمی درج کیا جائے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کا بہت زیادہ بوجھ ہے، روایتی طریقوں سے اتنی بڑی تعداد میں مقدمات کے فیصلے ممکن نہیں ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ مقدمات کے جلد فیصلوں کے لئے جدید طریقہ کار کو اپنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ میں نئے فائل کورز کا نفاذ جون 2025 سے ہوگا، جس کے تحت لاہور ہائیکورٹ میں کیس فائلنگ کے لئے استعمال ہونے والے فائل کورز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ مقدمات کی نوعیت و ترجیح کے اعتبار سے مختلف رنگوں کے فائل کورز و سٹرپس بنوائے گئے ہیں۔ سول، فوجداری، فیملی، کمرشل مقدمات کے لئے الگ الگ رنگ کی ٹیپ والے فائل کورز بنائے گئے ہیں، اسی طرح رٹ پٹیشنز کے لئے بھی سب کیٹگریز کے مطابق مختلف رنگوں کی ٹیپ اور سٹرپ استعمال کی گئی ہے۔ نئی ٹیپ اور سٹرپس والے فائل کورز بہت جلد مارکیٹ میں آجائیں گے۔ مقدمات کی نوعیت اور ترجیح کے مطابق جلد سماعت کے لئے کاز لسٹ بھی مختلف رنگوں میں نکالی جائے گی۔ کورٹس ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس نے شرکاء کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ کی موبائل ایپلیکیشن پر روزانہ کے مقدمات کی کاز لسٹ کو لائیو کردیا گیا ہے، وکلا اور سائلین موبائل ایپ پر دیکھ سکیں گے کہ کونسی عدالت میں کونسا مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔ کاز لسٹ کی لائیو براڈکاسٹنگ کے لئے لاہور ہائیکورٹ کی تمام عدالتوں کے باہر ایل سی ڈیز بھی لگائی جائیں گی۔ فاضل چیف جسٹس نے امید کا اظہار کیا کہ وکلا رہنما بذریعہ نوٹس بورڈز اور واٹس ایپ گروپس عدالتی اصلاحات اور نئے ایس او پیز کے بارے وکلاء کو بریفنگ دیں اور عدالتی اصلاحات پر وکلا کو اعتماد میں لیں گے۔ بعدازاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ساتھ ضلعی بار ایسوسی ایشن جھنگ کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
کراچی،گائے کے کاٹنے سے کسان میں ریبیز کی علامت ظاہر ہونے کا اپنی نوعیت کا پہلا کیس رپورٹ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب،راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف موثرکریک ڈاؤن
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مروت قومی جرگہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات
-
خیبرپختونخوا بے پناہ قدرتی وسائل، تاریخی ورثے اور انسانی صلاحیتوں سے مالا مال صوبہ ہے، فیصل کنڈی
-
حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے، معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
وزیراعلی پنجاب کا شاندار اقدام،پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم
-
گردوغبار کے طوفان نہ صرف انسانی صحت بلکہ ماحولیاتی نظام کیلئے بھی سنگین خطرہ ہیں، گورنر سندھ
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کابورڈ اجلاس ، 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا
-
ریت اور مٹی کے طوفان ماحولیات، معیشت اور انسانی صحت کیلئے سنگین خطرہ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
-
امید ایسا جذبہ جو آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے، مریم نواز
-
پنجاب کے شہریوں کو مارا جاتا ہے تو انسانی حقوق کے چیمپئنز کو نیند کی گولی مل جاتی ہی: عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.