شالامار باغ سمیت 4تاریخی مقامات کا انتظامی کنٹرول آثار قدیمہ پنجاب کے حوالے

بدھ 23 اپریل 2025 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے شالامار باغ سمیت چار تاریخی مقامات کا انتظامی کنٹرول آثار قدیمہ پنجاب کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے شالامار باغ، مقبرہ جہانگیر، مقبرہ انار کلی اور قطب الدین ایبک کا کنٹرول آثار قدیمہ کو دے دیا، اس سے قبل ان مقامات کا انتظامی کنٹرول والڈ سٹی کے پاس تھا، عدالت نے فیصلے پر عملدرآمد کی رپورٹ آج (جمعرات ) کو طلب کرلی۔عرفان علی نے توہین عدالت درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود والڈ سٹی اتھارٹی انتظامیہ شالامار باغ میں پرائیویٹ ایونٹس کروا رہی ہے، درخواست گزار کی جانب سے حافظ اللہ یار سپرا ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔