حکومت پنجاب کی نئی پالیسی کے تحت کسان برادری کی محنت کا صلہ ریاست دلوائے گی،ڈپٹی کمشنر

بدھ 23 اپریل 2025 19:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گندم کی فصل کی اوسط پیداوار اور ملکیت سمیت گندم کی کاشت بارے گرداوری کا سلسلہ تیز کردیا ہے تاکہ ریونیو سروے کے ذریعے حکومت پنجاب کسانوں کیلئے موثر پالیسی تشکیل دے سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اولڈ شجاع آباد روڈ پر گندم کی کاشت بارے گرداوری کی انسپکشن کرتے ہوئے کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابو بکر بھی انکے ہمراہ تھے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے گندم کی کٹائی کا بھی معائنہ کیا اور کسانوں سے ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب کے موثر اقدامات کے باعث کسانوں نے ریکارڈ تعداد میں رقبے پر گندم کاشت کی گئی۔حکومت پنجاب کی نئی پالیسی کے تحت کسان برادری کی محنت کا صلہ ہر صورت ریاست دلوائے گی۔محمد علی بخاری نے ریونیو عملے کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مقررہ وقت میں گرداوری مہم مکمل کی جائے۔