بورے والا،تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراجانے سے تین خواتین جاں بحق ،ایک شخص زخمی

جمعرات 24 اپریل 2025 13:00

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) نواحی علاقہ شیرگڑھ کے قریب تیز رفتارکار بے قابوہوکردرخت سے ٹکراجانے سے ایک ہی خاندان کی تین خواتین جاں بحق،ایک شخص شدید زخمی ہوگئی۔نواحی علاقہ شیرگڑھ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں تیز رفتاری کے باعث کار درخت سے جا ٹکرائی حادثے میں ایک ہی خاندان کی تین خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تحصیل بازار میلسی کے رہائشی طلحہ کو اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی فیملی کے ہمراہ میلسی سے خانیوال جا رہا تھا، جس کے نتیجے میں طلحہ کی بیوی، بہن اور کمسن بھانجی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ طلحہ شدید زخمی ہو گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کی بنیادی وجہ تیز رفتاری تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔\378