''زرعی ادویات کے محفوظ استعمال''کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 24 اپریل 2025 16:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) مظفرآباد میں ’’زرعی ادویات کے محفوظ استعمال‘‘کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ٹریننگ اینڈ اڈاپٹیو ریسرج یونٹ(ٹیرو) گڑھی دوپٹہ میں سینجیٹا پاکستان کے تعاون منعقدہ ورکشاپ میں سیکرٹری زراعت لائیوسٹاک آبپاشی و سمال ڈیمز امتیاز احمد، ٹیکنیکل سیلز آفیسر خالد عزیز خان، توسیع، ریسرچ، تربیت و اڈاپٹیو ریسرج یونٹ اور اسماء اکیڈمی کے آفیسران اور فیلڈ معاونین نے شرکت کی۔

خالد عزیز خان نے زرعی ادوایات کے محفوظ استعمال کے بارے میں ایگریکلچر آفیسرز اور فیلڈ سٹاف کو تربیت دی۔ سیکرٹری امتیاز احمد نے اس موقع پر محکمہ زراعت اور کارپوریٹ سیکٹر کے مابین موثر روابط کو فروغ دینے پر زور دیا تاکہ عوام کو جدید زرعی معلومات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تربیتی پروگرام کو نہایت خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف محکمہ زراعت کے آفیسران اور فیلڈ سٹاف کے علم و فہم میں اضافہ ہوگا بلکہ زمینداروں کو فصلوں کی بیماریوں، کیڑے مار ادویات کے محفوظ استعمال اور ان کی بروقت فراہمی کے حوالے سے مکمل آگاہی حاصل ہوگی۔

بعد ازاں بریفنگ فیلڈ وزٹ بھی کیا گیا، جہاں موجود فصلات پر کیڑوں اور بیماریوں کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر سپرے کے مؤثر اور محفوظ استعمال کے حوالے سے عملی تربیت بھی فراہم کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر ملک محمد عامر اور آمنہ رفیع نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :