Live Updates

ملک بھر میں سونے کی قیمت دوسرے روز بھی 352,000 روپے فی تولہ پر مستحکم

جمعرات 24 اپریل 2025 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 52 ہزار روپے پر مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 52 ہزار روپے پر برقرار رہی جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 301,783 روپے پر مستحکم رہی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 276,644 روپے پر برقرار رہی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,457 اور 2,963 پر مستحکم رہی۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بھی 3,338 ڈالر پر مستحکم رہی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات