ی* فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں ڈکیتی و راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

90سے زائد مقاما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوںکے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر لے گئے

جمعرات 24 اپریل 2025 18:25

ئ* فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2025ء)شہر اور گردونواح میں ڈکیتی و راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ،90سے زائد مقاما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوںکے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر لے گئے، درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا‘ آن لا ئن کے مطابق 225ر ب کے ساجد فاروق سے 17ہزار و فون، لاری اڈا کے قریب بہزاد سے جھپٹا مار کر فون،طارق آباد گلی نمبر10کے قریب وقاص سے 22ہزار و فون، اقبال اسٹیڈیم کے باہر غلام فرید سے سوتر کے بورے چھین لیے، ریلوے روڈ پر عابد سرفراز کی دکان سے 3لاکھ، فرید الحق سے ایک ہزار کے بانڈز اور نقدی چوری،جھنگ روڈ پر فاروق ہائی سکول کے قریب عرفان علی سے 4ہزار و فون، جج والا کے ولید سے جھپٹا مار کر فون، غوثیہ چوک کے قریب جاوید سے نقدی و فون، غوثیہ چوک کے قریب جاوید سے نقدی و فون، بائو والا کے زوہیب شاہ سے 60ہزار و فون، شاداب کالونی کے ذیشان سے 55ہزار و فون، گرین ویو کالونی کے اسلم سے 2لاکھ و فون، سلیمانیہ کالونی کے فقیر حسین سے موٹر سائیکل‘ نقدی و فون،رشید آباد کے مقبول سے موٹر سائیکل‘ نقدی وفون، ڈوگر چوک کے قریب چاند سے نقدی و فون، کوکیانوالہ میں شہزاد سے نقدی، طلائی انگوٹھی، حاجی آباد میں مدثر نذیر سے جھپٹا مار کر فون، ڈائیوو روڈ پر عمر شہزاد سے نقدی و فون، گٹ والا کمرشل ہب سے تاریں چوری،190ر ب کے غلام فرید سے نقدی و فون، منصور آباد میں اختر سے نقدی و فون، کینال روڈ پر شان سے 7لاکھ وفون، عمربلاک کے قریب افضل سے نقدی و فون، فریدی چوک کے قریب حافظ مبشر سے نقدی و فون، دھنولہ روڈ پر جبار علی سے نقدی و فون، لطیف گارڈن کے قریب سہیل سے 10ہزار و فون چھین لیا۔

(جاری ہے)

باوا چک کے قریب عثمان سے جھپٹا مار کر فون،30ج ب کے عرفان سے ڈیڑھ لاکھ و فون،58ج ب کے احمد علی سے موٹر سائیکل، پیپلز کالونی کے عبدالغنی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری، سمندری روڈ ٹوٹل پمپ کے قریب شفیق سے جھپٹا مار کر فون، مٹھائی والاچوک میںعبدالرئوف کی دکان سے 18موبائل فون چوری، ماڈل بازار جھنگ روڈکے قریب مریم ایمان سے جھپٹا مار کر پرس،پرتاب نگر کے قریب گلزار احمد سے سوا لاکھ و فون،ایوب کالونی کے وہاب کی دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چوری،علی ٹائون کے قریب خالد کی دکان سے بھاری مالیت کی بیٹریاں چوری، سیم پل بائی پاس کے قریب طاہر سے 57ہزار، طلائی گھڑی و طلائی انگوٹھی چھین لی،67ج ب کے سلمان کے گھر کا صفایا کر دیا،بائی پاس ملک آباد کے قریب تصور سے 70ہزار و فون، ٹھیکریوالہ میں آصف جاوید کے گھر داخل ہونے والی خواتین نے اہل خانہ کو بے ہوش کر کے گھر لوٹ لیا،248ر ب کے ساجد کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، پنجاب ہائوسنگ کالونی کے فراز سے نقدی و فون، گلبرگ ویلی کے قریب بشریٰ بی بی سے 30ہزار، طلائی زیورات چھین لئے، سبزی منڈی روڈ پر لیاقت علی سے 60ہزار و فون، 107گ ب کے عمیر سے 40ہزار و فون، 105گ ب کے آصف سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 569گ ب کے مظہر شاہ کے ڈیرہ سے 45ہزار کا سامان،38گ ب کے بلال سے 36ہزار و فون، 39گ ب کے شاہ زیب کے گھر سے بکرے چور لے اُڑے‘ 279گ ب کے حفیظ کی حویلی سے سامان چوری،70ر ب کے اسد سی10لاکھ کا کپڑا چھین لیا، 412گ ب کے جاوید سے لیپ ٹاپ و فون، قصبہ تاندلیانوالہ کے احمد رضا کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، کچہری روڈ تاندلیانوالہ کے قریب ولایت سے نقدی و فون، محلہ مبارک پورہ کے ظفر اقبال کے گھر کا صفایا کر دیا، 470گ ب کے سراج دین کے نجی سکول سے کبوتر چوری، 463گ ب کے صبح صادق کے ڈیرہ سے مویشی اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔

پولیس سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔دریں اثناء کینال روڈ سے عبدالرئوف کی کار، لاری اڈا سے اللہ دتہ ، سیشن کورٹ سے رحمان عظمت، تیمور ٹریول سے حامد اقبال، غلام محمد آباد کے حافظ اسد، مدن پورہ کے ندیم، ہجویری ٹائون کے عباس، بولیدی جھگی کے نعمان حیدر، 48ج ب کے ریحان سلطان، عثمان ٹائون کے خادم حسین، مومن آباد کے آصف امین، فلور مل چوک سے غلام فرید، روشن والا کے فیصل، جڑانوالہ کے نعیم، محلہ فتح آباد کے خرم ، مدنی پارک سے خادم حسین اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندی کے باوجود چوروں کا سراغ نہ لگا سکی۔