(تھانہ کینٹ اور چکلالہ کے علاقوں میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ ،4 موٹر سائیکل چور زخمی حالت میں گرفتار

جمعرات 24 اپریل 2025 18:25

? راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2025ء) تھانہ کینٹ اور چکلالہ کے علاقوں میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے دوران 4 موٹر سائیکل چور زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے گرفتار ملزمان سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہو گیا ترجمان کے مطابق کینٹ پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی فائرنگ کے دوران 2 خالد اور عبدالوحید نامی 2 موٹر سائیکل چوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ چکلالہ پولیس نے گشت کے دوران دو مشکوک موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی فائرنگ کے دوران شہباز خان اور جلال خان نامی موٹر سائیکل چوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے 2 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا بتایا گیا ہے کہ ملزمان متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب ہیں۔