
پشاور، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبدالناصر خان کو الوداعی اور نو تعینات ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
جمعرات 24 اپریل 2025 19:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمت خلوص سے فرائض کی ادائیگی کا ذریعہ اور عام آدمی کی مشکلات اور شکایات کے ازالہ کا بہترین موقع بھی فراہم کرتا ہے جبکہ مخلوق خدا کی خدمت سے اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی حاصل کرنے کا اس سے بہترین کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔
تقریب سے سیکرٹری سپورٹس محمد ضیاء الحق اور دیگر مقررین نے کہا کہ خود کوحقیقی معنوں میں عوام دوست سرکاری ملازم سمجھ کر مسائل کے حل کیلئے صدق دل سے اقدامات کرنے والوں کو لوگ ہمیشہ قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہمارا اصل اثاثہ بھی یہی ہے کہ عام آدمی ہماری تعیناتی کے دوران اور ٹرانسفر کی صورت میں اچھے لفظوں میں یاد رکھیں۔ مقررین نے کہا کہ ٹرانسفر ہونے والے ڈی جی عبد الناصر خان کا شمار خیبر پختونخوا کے قابل افسران میں ہوتا ہے اور محکمہ کھیل کے لیے انکے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر ہونے والے ڈائریکٹر جنرل نے تعیناتی کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے وہ آج سپورٹس کا بہترین انفراسٹرکچر چھوڑ کر جارہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ کھیل خیبر پختونخوا سے تبدیل ہونے والے ڈی جی عبدالناصر خان نے کہا کہ دوران تعیناتی سربراہان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں بھرپور تعاون اور رہنمائی حاصل رہی جس پر میں محکمہ کے تمام ملازمین کا شکر گزار ہوں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو تعینات ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر نے کہا کہ محکمہ سپورٹس کی بہتری کے لئے دن رات کام کریں گے اور عبد الناصر خان کے مشن کو پورا کریں گے۔ اخر میں وزیر کھیل سید فخر جہان نے عبد الناصر خان کو سوینئر پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.