راولپنڈی سے ی5شراب سپلائرگرفتار،90لیٹر سے زائد شراب برآمد،مقدمات درج

جمعرات 24 اپریل 2025 19:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)راولپنڈی پولیس نے شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی5ملزمان گرفتارکرکی90لیٹر سے زائد شراب برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی3ملزمان ارسلان، نثار احمداور روشن کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 90لیٹر شراب برآمد ہوئی، روات پولیس نے ملزم عدنان اختر کو گرفتار کرکے ملزم سی08بوتل شراب برآمد کی، نیوٹائون پولیس نے ملزم وحیدکوگرفتار کرلیا، ملزم سی5لیٹر شراب برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :