لیسکو نے ایک ماہ کے دوران21ہزار سے زائد میٹرزلگا دیئے،ترجمان

جمعرات 24 اپریل 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) لیسکو نے ایک ماہ کے دوران21ہزار سے زائد میٹرزلگا دیئے۔ترجمان کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 25مارچ سے لے کر 24اپریل کے دوران21ہزار923 میٹرز لگا دیئے ہیں، اس عرصے کے دوران 26ہزار806ڈیمانڈ نوٹس جمع کروائے گئے تھے، لگائے جانیوالے میٹرز میں 20ہزار786 گھریلو،1103کمرشل،31صنعتی اور3زرعی میٹرز شامل ہیں جبکہ باقی رہ جانیوالے میٹرز بھی جاری کردیئے گئے ہیں جنہیں 30اپریل تک لگا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی جانب سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے والے صارفین کو جلداز جلد میٹرز جاری کیے جائیں تاکہ کسی کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :