ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

ڈائون ٹریک معطل ہوگیا، کرین طلب، مرمتی کام جاری ہے، ریلوے حکام

جمعرات 24 اپریل 2025 21:30

کوٹری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)کوٹری سے جامشورو جانیوالی مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، امدادی کام شروع کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق کوٹری سے جامشورو جانیوالی مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اترگئیں، واقعے کے باعث ڈان ٹریک معطل ہوگیا۔حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی کیلئے کرین طلب کرلی گئی، مرمتی کام جاری ہے، حیدرآباد سے کراچی جانے والی ٹرینوں کو دوسرے ٹریک سے گزار جارہا ہے۔