وفاقی بیوروکریسی میں افسران کے تقرر و تبادلے‘سمیرا شیخ جوائنٹ سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی تعینات

جمعرات 24 اپریل 2025 21:45

eاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2025ء)وفاقی بیوروکریسی میں افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔کسٹم سروس گریڈ 20 کی سمیرا شیخ جوائنٹ سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی تعینات کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سمیرا شیخ اس سے قبل جوائنٹ سیکرٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن تعینات تھیں۔سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے قیصر خان خٹک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔قیصر خان خٹک اس سے ڈپٹی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ تعینات تھے ۔ان تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔