صوبائی وزیر اطلاعات نے تھیٹر کو ٹھیک ہونے کے لئے تین ماہ کا وقت دیدیا

عظمی بخاری نے ڈرامہ اسکرپٹ فیس 35ہزار سے 10ہزار روپے کر دی

جمعرات 24 اپریل 2025 23:05

صوبائی وزیر اطلاعات نے تھیٹر کو ٹھیک ہونے کے لئے تین ماہ کا وقت دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے تھیٹر فنکاروں کو ٹھیک ہونے کے لئے تین ماہ کا وقت دیدیا۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی اسٹیج فنکاروں اور پروڈیوسرز سے الحمرا ادبی بیٹھک میں ہونے والی ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اداکارنسیم وکی ناصر چنیوٹی ،آغا ماجد ،حسن مراد،اداکار قیصر پیا ،گوشی خان ،وسیم علی،اسٹیج پروڈیوسر قیصر ثنا اللہ خان ،وحید جٹ،محمد یوسف ،حکیم داد ،عمران داد سمیت دیگر موجو د تھیعظمی بخاری نے ڈرامہ اسکرپٹ فیس 35ہزار سے 10ہزار روپے کر دی۔

صوبائی وزیر عظمی بخاری نے کہا فنکار اپنا محاسبہ خود کریں گے ،تھیٹر کو تبدیل کریں گے ،تمام فنکاروں کو 3ماہ کا وقت دیتی ہوں اپنے آپ کوخود ٹھیک کر لیں ،فنکاروں اور پروڈیوسرز کے مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :