جوہری پر مذاکرات کے لیے جرمنی ، فرانس ،برطانیہ جانے کو تیار ہیں، ایران

اس حوالے سے میں نے حال ہی میں روس اور چین کے ساتھ مشورے کیے ہیں،وزیرخارجہ

جمعہ 25 اپریل 2025 11:40

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے جرمنی ، فرانس اور برطانیہ جانے کو تیار ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ میں نے حال ہی میں روس اور چین کے ساتھ مشورے کیے ہیں۔اس مشورے کے بعد میں تیار ہوں کہ ہمیں جوہری ایشوز پر مذاکرات کے پہلے مرحلے میں برلن، لندن جانا پڑا تو جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نہ صرف جوہری ایشو پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں بلکہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔یاد رہے کہ ایران نے رواں ماہ کے دوران امریکا کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز کیا ہے۔ان مذاکرات کے اب تک دو دور ہو چکے ہیں۔ پہلا دور مسقط میں ہوا اور دوسرا دور روم میں منعقد کیا گیا۔ اب ہفتے کو اومانی دارالحکومت میں ان مذاکرات کا تیسرا دور ہونے جارہا ہے۔