ای،انوائسنگ ،سیلز ٹرانزیکشنز کے انضمام سے متعلق نئے قواعد کا دائرہ تمام اقسام کے ٹیکس دہندگان تک بڑھا دیا گیا

جمعہ 25 اپریل 2025 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ای،انوائسنگ اور سیلز ٹرانزیکشنز کے انضمام سے متعلق نئے قواعد کا دائرہ تمام اقسام کے ٹیکس دہندگان تک بڑھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ قواعد سیلز ٹیکس رولز 2006 کے قاعدہ 150(2) کیوکے تحت جاری کیے گئے ہیں جن کے تحت کارپوریٹ اور نان کارپوریٹ دونوں سیکٹرز کو ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے اپنے ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کو منسلک کرنا ہوگا تاکہ ای انوائسز کی تیاری اور ترسیل ممکن بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :