سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے امریکی اسلحہ کی فروخت پر غور

جمعہ 25 اپریل 2025 12:35

سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے امریکی اسلحہ کی فروخت پر غور
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)امریکہ نے سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے ہتھیاروں کے پیکج کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

اس معاملے کی براہ راست معلومات رکھنے والے چھ ذرائع نے برطانوی ٹی وی کو بتایا کہ یہ تجویز مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ مملکت کے دوران اعلان کے لیے تیار کی گئی تھی۔یہ مجوزہ پیکج ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے ایک وسیع معاہدے کے حصے کے طور پر ریاض کے ساتھ دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ناکام کوشش کی تھی جس میں سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر زور دیا گیا تھا۔