برطانیہ میں 1 ہی بچے کی 2 بار پیدائش

جمعہ 25 اپریل 2025 12:35

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)برطانیہ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ایک بچے کی پیدائش دو بار ہوئی۔عرب ٹی وی کے مطابق 32 سالہ لوسی آئزک 12 ہفتوں کی حاملہ تھیں جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ رحم کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ڈاکٹرز نے لوسی آئزک کو خبردار کیا کہ اگر بچے کی پیدائش تک کا انتظار کیا گیا تو ان کی زندگی کو خطرہ ہو سکتا ہے لہذا حمل کے 20 ویں ہفتے میں ڈاکٹرز نے لوسی آئزک کا آپریشن کرنے کے لیے ان کے رحم کو جسم سے نکال دیا تاکہ وہ اس کے پیچھے موجود کینسر کو نکال سکیں۔

لوسی آئزک کا پیدا ہونے والا بچہ 5 گھنٹے کے آپریشن کے دوران رحم کی شریان کے ذریعے خاتون کے جسم میں خون کی فراہمی سے جڑا رہا جس سے آکسیجن اور غذائی اجزا بچے تک مسلسل پہنچتے رہے۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران پیدا ہونے والے بچے کے لیے حالات کو مستحکم رکھنے کے لیے رحم کو ایک فٹ بال کے سائز کے جراثیم سے پاک گرم نمکین پیک میں لپیٹا گیا اور پوری سرجری کے دوران احتیاط سے اس کی نگرانی کی گئی۔

مسلسل بچے کے دل کی دھڑکن اور درجہ حرارت کو قریب سے دیکھا گیا اور گرمی کو برقرار رکھنے کے لیے ہر 20 منٹ میں پیک تبدیل کیے گئے۔آپریشن مکمل ہونے کے بعد لوسی آئزک کا رحم آہستہ سے ان کے جسم میں واپس ڈال دیا گیا اور حمل معمول کے مطابق جاری رہا اور بلاآخر جنوری کے آخر میں باحفاظت ان کے بچے کی پیدائش ہو گئی۔اس حوالے سے سرجری کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ہومان سلیمانی نے کہا کہ یہ سب سے مشکل آپریشن تھا جو بہت غیر معمولی بھی تھا۔

متعلقہ عنوان :