سینیٹ اجلاس، سینیٹر فوزیہ ارشد کے بھائی کی وفات پر دعائے مغفرت، وقفہ سوالات معطل

جمعہ 25 اپریل 2025 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) سینیٹ کے اجلاس میں جمعے کو سینیٹر فوزیہ ارشد کے بھائی کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی ۔ ارکان نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

دعا سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن نے کی ۔اجلاس کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے وقفہ سوالات اور جوابات معطل کرنے کی تحریک پیش کی، جسے ایوان نے منظور کر لیا۔ تحریک کی منظوری کے بعد وقفہ سوالات مؤخر کر دیا گیا اور معمول کی کارروائی معطل رہی۔

متعلقہ عنوان :