مہنگائی میں کمی کیلئے برطانوی حکومتی منصوبہ مثبت نتائج دے رہا ہے، چانسلر ریچل ریوز

جمعہ 25 اپریل 2025 14:25

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)برطانیہ کی چانسلر (وزیرِ خزانہ)ریچل ریوز نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کا تبدیلی کا منصوبہ مثبت نتائج دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس میں کہاگیاکہ انہوں نے تسلیم کیا کہ متعدد خاندانوں کو اس غیر یقینی دور کے دوران چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا، تاہم حکومت نے اس کے جواب میں کم از کم اجرت میں اضافہ، ایندھن کی ڈیوٹی منجمد اور پرائمری اسکولوں میں مفت ناشتے کے پروگراموں کو شروع کر کے 30 لاکھ افراد کے لیے مالی تعاون بڑھانے کے اقدامات نافذ کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :