پنجاب فوڈ اتھارٹی کا موٹر وئے سروس ایریا بھیرہ کا دورہ ،3فوڈ پوائنٹس کوجرمانے

جمعہ 25 اپریل 2025 15:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل عاصم جاوید نے موٹر وئے سروس ایریا بھیرہ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے 43 فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا اور 3 فوڈ پوائنٹس کومجموعی طورپر 1 لاکھ 45 ہزار کے جرمانے عائد کئےمزیدبراں2 دیسی فوڈ ریسٹورنٹس کو 45 ہزار کے جرمانے عائد کئے۔ انہوں نے صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور ناقص گوشت رکھنے کی بنا پر کیے وارننگ نوٹسززجاری کئے۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا مسافروں کو معیاری خوراک کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔مسافر کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :