وزیر خزانہ کی اسٹرینڈڈ چارٹرڈ بینک کے حکام کے ساتھ ملاقات ،پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر گفتگو

جمعہ 25 اپریل 2025 15:20

واشنگٹن ڈی سی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف،ورلڈ بینک اسپرنگ میٹنگز کے دوران اسٹرینڈڈ چارٹرڈ بینک کی ٹیم سے ملاقات کی جس کی قیادت مسٹر روبرٹو ہورن ویگ نے کی۔وزیر خزانہ نے اسٹرینڈڈ چارٹرڈ بینک کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے پاکستان کے لیے ایک اہم وقت میں مالیاتی خلا کو پٴْر کرنے میں مدد فراہم کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملک کی بہتر ہوتی ہوئی میکرو اقتصادی صورتحال اور حکومت کے جاری پرائیوٹائزیشن پروگرام کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا، جس کا مقصد نجی شعبے کی شرکت کو بڑھانا اور اقتصادی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔وزیر خزانہ نے فچ کی طرف سے پاکستان کے کریڈٹ ریٹنگ کی حالیہ اپ گریڈ کے نتیجے میں پاکستان کے بین الاقوامی سرمایہ کاری بازاروں میں واپسی کی خواہش کا اظہار کیا، جسے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی ایک مثبت خارجی توثیق قرار دیا۔