ہیٹ اسٹروک ایک ڈزاسٹر کی صورت اختیار کر سکتا ہے،اے ڈی سی آرمظفرگڑھ

جمعہ 25 اپریل 2025 15:30

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) مظفرگڑھ ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ہیٹ اسٹروک کے بارے میں آگاہی سیمینار کا انعقادکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ضلع کونسل ہال میں ریسکیو 1122 کے زیر انتظام ہیٹ ویو بارے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں سکولوں اور کالجز کے طلباء و طالبات اور شہریوں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔

سیمینار میں ماہرین نے ہیٹ اسٹروک سے متعلق آگاہی دی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ موسم کی شدت کے باعث ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ گیا ہے،ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کا علم ہر شہری کو ہونا چاہیے۔اس موقع پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ہیٹ اسٹروک کے مریض کو ریسکیو کرنے کا عملی مظاہر ہ بھی کیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی ریوینیو عوید ارشاد بھٹی نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک ایک ڈیزاسٹر کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ میں آج درجہ حرارت41 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوتا ہے،عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچنے کی آگاہی فراہم کرنے کےلئے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کام کررہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ تمام سکولوں ، کالجز اور سرکاری دفاتر میں ایک کمرے کو کولنگ سنٹر کے لیے مختص کررہی ہے۔\378