پنجاب سول سیکرٹریٹ میں انٹرنیٹ سروس معطل،دفتری امور متاثر

جمعہ 25 اپریل 2025 15:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء) پنجاب سول سیکرٹریٹ میں انٹرنیٹ سروس معطل ہو گئی، تمام دفاتر میں دفتری امور بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے۔بتایا گیا ہے کہ سول سیکرٹریٹ میں آنے والی انٹرنیٹ کیبل، سیکرٹریٹ کے باہر تعمیراتی کام کے باعث منقطع ہو گئی۔ جس کے بعد سول سیکرٹریٹ میں واقع تمام دفاتر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہو کر رہ گئی۔

(جاری ہے)

انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے دفاتر میں فائل ورک بھی رک گیا، جس سے سائلین اور دفتری اہلکاروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق سول سیکرٹریٹ کے باہر تعمیراتی کام جاری تھا، جہاں کھدائی کے دوران مزدوروں سے انٹرنیٹ کیبل کٹ گئی۔ سیکرٹریٹ کے شعبہ آئی ٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ کیبل کی مرمت کا کام جاری ہے، جلد ہی سروس بحال کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :