پنجاب پولیس میں بھرتی کے لئے آئی خاتون سمیت 17امیدوار گرفتار

جمعہ 25 اپریل 2025 15:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء) پنجاب پولیس میں بھرتی کے لئے آئے امیدوار مقدمات درج کروابیٹھے، ڈیجیٹل ڈیوائس کی مددسے نقل کرنے والاگروہ گرفتار، ڈیجیٹل ڈیوائس بنانے والے گروہ کاسرغنہ سابق پولیس اہلکارنکلا، سپیشل پروٹیکشن یونٹ نیاہلکاراورخاتون امیدوارسمیت17افرادگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کرلیاگیا، چنیوٹ پولیس کے سابق اہلکارعلی نی50ہزارسی5لاکھ میں ڈیوائس فروخت کی،ڈی آئی جی سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ اہلکارڈیوائس کی مدد سے امیدواروں کودوران ٹیسٹ مددفراہم کرتاتھا۔

امیدواروں سیڈیجیٹل ڈیوائسزبرآمد کر کے اہلکار کے گروہ کوگرفتارکیا،گروہ پولیس میں بھرتی کا جھانسہ دیکر امیدواروں سے رقم بٹورتا تھا۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ سمیت دیگریونٹس میں بھرتی سوفیصد میرٹ پر کی جا رہی ہے، چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نوسربازوں کے جھانسے میں آکر اپنا فیوچر خراب نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :