الیکشن کمیشن تلہ گنگ میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس

جمعہ 25 اپریل 2025 16:40

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) الیکشن کمیشن تلہ گنگ میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد محمود کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرنادر ،دفترازسوشل ویلفیئر ضلع تلہ گنگ اور معذور افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

معذور افرادکومعاشرے میں اور قومی سطح پر اہمیت دینے کے لئےان کے شناختی کارڈ اور ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانےکے حوالے سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، کنوینئر ڈی وی ای سی کمیٹی نے شرکاء کو بریفنگ دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ معذور افرادکوووٹ کے اندراج کے حوالے سے قائل کیا جائے تاکہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں اور قومی خدمات میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔