لنڈی کوتل،خیبر پختونخواہ حکومت نے شھید صحافی کے ورثاء کو 40لاکھ روپےکا چیک دےدیا

جمعہ 25 اپریل 2025 17:20

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات، سہیل آفریدی کی خصوصی کاوشوں سے شہید صحافی جبران خلیل کے اہلِ خانہ کو پانچ ملین روپے کا امدادی چیک جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک ملین روپے کی ابتدائی رقم پہلے ہی جاری کی جا چکی تھی، جب کہ بقیہ چار ملین روپے کا چیک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر ارشاد خان اور سہیل آفریدی کے نمائندے، یوتھ رہنما شفیق آفریدی اور ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر کے صحافی وحید اللہ آفریدی کی موجودگی شہید کے لواحقین کے سپرد کیا۔

جبران خلیل ایک نڈر اور باہمت صحافی تھے، جنہوں نے قلم کو حق کی آواز بنایا اور سچ کے لیے جان کا نذرانہ دے کر صحافت کے وقار کو بلند کیا۔ اُن کی قربانی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔یوتھ رہنما شفیق آفریدی کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس سارے عمل میں مسلسل اور مؤثر کردار ادا کیا، اور مرحوم کے اہلِ خانہ تک انصاف اور معاونت کی فراہمی میں کلیدی کردار نبھایا۔\378