کمشنر کر اچی سید حسن نقوی کا یونیسف نمائئندے کے ہمراہ کراچی انتظامیہ کے ساتھ پولیو مہم کے سلسلے میں جائزہ اجلاس

جمعہ 25 اپریل 2025 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کمشنر آفس میں پولیو مہم کے سلسلے میں اب تک کی پیش رفت سے متعلق ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں یونیسف کے نمائیندے سعود یعقوب کھوسو ڈپٹی کمشنر ساو تھ جاو ید نبی کھوسو نے شرکت کی جبکہ کر اچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور پولیو مہم کے کوارڈینیٹر ارشاد علی سوڈ ھر نے ویڈیو لنک پر میٹنگ میں شرکت کی اس موقع پر کمشنر کراچی نے اب تک جاری پولیو مہم کی کار کردگی پر اظہار اطمینان کیا اور میٹنگ کے شرکا کی ہدایت کی اگلی2 دن اور زیادہ محنت سے اس مہم میں حصہ لیں انھوں نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ کراچی انتظامیہ خصوصا پو لیو ورکرز اس شدید گرم موسم میں علاقوں کی ایک ایک گلی میں جا کر اس مہم ہی بے مثال کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ آ نے والی نسل کو معذوری سے بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

اور یہ مقام مسرت ہے کہ یونیسف اور کراچی کی انتظامیہ کی کاوشوں سے ان علاقوں میں جہاں پولیو مہم کے انکاری افراد کی بڑی تعداد تھی اب وہ اس مہم میں برابر کی شریک ہو کر اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کا استعمال کروا رہی ہے انھوں نے میٹنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے کر اچی کے تمام ڈ پٹی کمشنرز DHO اور طبی عملے سے فردا فردا معلومات حاصل کیں اس موقع پر ارشاد علی سوڈھر نے اب تک پولیومہم کے سلسلے میں تفصیل سے آ گاہی دی۔ دربی اتنا کمشنر کراچی نے آج سول سوسائٹی، کے الیکٹرک، تاجر رہنماں، رکشہ ایسو سی ایشن کے افراد جن میں حادث خان گلزار احمد ، عامر مجید، سجاداحمد،رشید نقوی ، آصف گلفام شرجیل رضوان اور سید محمد عمران زیدی سے ملاقاتیں کیں۔