گ*پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچائو کا عالمی دن 25اپریل جمعہ کومنایا گیا

جمعہ 25 اپریل 2025 18:10

Kجہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچائو کا عالمی دن 25اپریل جمعہ کومنایا گیا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں ملیریا سے بچائو کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ملیریا سے بچائو کے عالمی دن کے حوالے سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واک،مذاکرے اور مختلف پروگرام ترتیب دیے گئے جس سے خطاب کے دوران ماہرین صحت نے ملیریا سے بچائو اس کی علامات اور تدارک کے متعلق معلومات فراہم کیں۔