کراچی پولیس کی کارروائیاں ،خاتون ملزمہ سمیت 4 ملزمان گرفتار،اسلحہ،پرائز بانڈز، آرٹیفیشل زیورات برآمد

جمعہ 25 اپریل 2025 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) پاکستان بازار اور اقبال مارکیٹ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمزاورہائوس رابری میں ملوث ایک خاتون ملزمہ سمیت 4مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2موٹر سائیکلیں،3غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن،7 موبائل فونز ،پرائز بانڈز، آرٹیفیشل زیورات اور نقدی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں امن ولد علی فرمان ، حیدر علی ولد اعظم، زاہد ولد شفیق عرف حنیف اورخاتون ملزمہ سویرا ولد زاہدشامل ہے۔ پولیس نے ملزمان کو اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے 11اورگلشنِ بہار سیکٹر 16سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔