آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 25 اپریل 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے آئیسکو ریجن میں (کل )ہفتہ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

26اپریل کو صبح8 بجے سے دن ایک بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،بے نظیر بھٹو،رینج روڈ،سہام،چاکرہ،I-14/3،لکھو روڈ،شالیمار ٹائون، F-17/1&II،ٹاپ سٹی،ممتاز سٹی،نوگزی،فضائیہ۔I&II،بجنیال۔I&II، فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،قریشی آباد،گرجا۔

(جاری ہے)

I،رنیال،جاپان روڈ،RIC،گریسی لائن، نیو کلیام،بسالی،پنڈ جاتلہ،اسلام آباد فیڈ مل،جھٹہ ہتھیال،لیب۔I&II،انڈسٹریل،ریلانس ویونگ مل،بھل،جرار کمیپ، مورت،خصالہ،کوہالہ،فاطمہ جناح،فوجی فائونڈیشن، مورگاہ، پنڈی بورڈ،پارک ویو فیڈرز، اٹک سرکل، منیا والہ،نورپور،ڈی آئی کالونی،تنزعہ ڈیم فیڈرز، چکوال سرکل،ونہار،مرید،منارہ،ڈفر،دریالہ جالپ،لاوہ فیڈرز،جہلم سرکل، کریالہ،بولانی،پکھوال،F-9چک دولت،جاکھڑ فیڈرز،جی ایس او سرکل،کہوٹہ کے آر ایل فیڈر،27اپریل کو صبح8 بجے سے دن ایک بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،سیکٹر۔

IV،ائر پورٹ سوسائٹی،ڈھوک حکمداد،تماسمہ آباد فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،VVIP،MES،PAF،رحمت آباد۔I،چکلالہ،RCCI-I, III, IVفیڈرز، چکوال سرکل،سکھا فیڈر،جی ایس او سرکل،کہوٹہ کے آر ایل فیڈر اور گردونواح بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔