راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کے لیے شٹر ڈاون ہڑتا ل کی حمایت کا اعلان

جمعہ 25 اپریل 2025 20:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) قائم مقام صدر راولپنڈی چیمبرآف کامرس خالد فاروق قاضی نے کہا ہے کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس 26 اپریل بروز ہفتہ فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کے لیے شٹر ڈائون ہڑتا ل کی حمایت کا اعلان کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام خاص طور پر تاجربرادری کا فلسطینی مظلوم عوام کے ساتھ گہرا رشتہ اور وابستگی ہے۔ ہم غزہ میں اسرائیلی بربریت کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :