Live Updates

محسن نقوی کا بنوں میں خوارجی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

جمعہ 25 اپریل 2025 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں ، خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے،پاکستان کی سکیورٹی فورسز انتہائی پیشہ وارانہ اور باصلاحیت ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے 6خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نیکامیاب آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا،خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، قوم کو سیکورٹی فورسز کی بہادری پر ناز ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات