بلوچستان حکومت نے شہداء کے بچوں کے لیے فلی فنڈڈ اسکالر شپ اسکیم کا آغاز کر دیا

ہفتہ 26 اپریل 2025 00:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کے تحت بلوچستان حکومت نے شہداء کے بچوں کے لیے فلی فنڈڈ اسکالر شپ اسکیم کا آغاز کر دیا ہے۔یہ اسکیم بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے زیر انتظام جاری ہے، جس کا مقصد ان خاندانوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے جنہوں نے ملکی سلامتی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

سال 2024 ء میں 325 طلباء (201 طلبہ اور 124 طالبات) کو 30.53 ملین روپے کی مالی معاونت فراہم کی جا چکی ہے۔اس اسکیم سے وہ طلباء مستفید ہو سکتے ہیں جن کے والدین کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور یا مجاز ادارے کی جانب سے "شہید" قرار دیا گیا ہو۔اس پروگرام کے تحت بلوچستان کے تمام سول شہداء کے بچوں کو نرسری سے ماسٹرز تک معیاری اور مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔یہ نہ صرف شہداء کی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ اْن کے خاندانوں کے لیے تعلیمی خودمختاری اور روشن مستقبل کی راہ ہموار کرنے کا ایک عملی قدم بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :