Live Updates

پاکستان سپر لیگ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنزسے شکست دے دی

ہفتہ 26 اپریل 2025 00:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے 15ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے میں 5 رنزسے شکست دے دی۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا نیوالے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کرنےکا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے فہیم اشرف نے 43، کوشل مینڈس نے 36 اور حسن نواز نے 35 رنز بنائے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 20ویں اوور میں 142 رنزبناکر آئوٹ ہو گئی ۔

جواب میں کراچی کنگز کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف ملا۔ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا سکی، ٹِم سیفرٹ 47، جیمز ونس 30 اور حسن علی 24رنز بنا کر نمایاں رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر، خرم شہزاد اور محمد وسیم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جبکہ ابرار احمد اور سعود شکیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات