اسلامی عسکری اتحاد کے زیر انتظام تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

ہفتہ 26 اپریل 2025 10:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) اسلامی عسکری اتحاد کی جانب سے ریاض میں دہشت گردی کے خلاف ہونے والا پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ایس پی اے،کے مطابق اختتامی تقریب میں عسکری اتحاد کے اسسٹنٹ ملٹری کمانڈر میجر جنرل عبداللہ بن حامد القرشی اور اتحاد میں شامل رکن ممالک کے اراکین بھی شریک تھے۔ تربیتی پروگرام کا عنوان ’دہشت گردی سے متعلق ڈیٹا کا تجزیہ‘ کرنا تھا۔تربیتی پروگرام 46 نشتوں پر مشتمل تھا جس کا مقصد رکن ممالک کے شریک افراد کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انسداد دہشت گردی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی مہارت میں اضافہ کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :