Live Updates

کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا ‘فاسٹ بولر ایڈم ملن میگا ایونٹ سے باہر

باقی میچز کیلیے ایڈم ملن کی جگہ سعد بیگ کو عارضی طور پر اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے‘ترجمان کنگز

ہفتہ 26 اپریل 2025 11:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، فاسٹ بولر ایڈم ملن میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ترجمان کراچی کنگز کے مطابق ایڈم ملن انجری کی وجہ سے پی ایس ایل 10 کے باقی میچز سے باہر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کراچی کنگز کے مطابق ایڈم ملن کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری ہوئی تھی، ڈاکٹرز سے مشاور ت کے بعد ایڈم ملن کو پی ایس ایل سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان کراچی کنگز کے مطابق پی ایس ایل 10 کے باقی میچز کیلیے ایڈم ملن کی جگہ سعد بیگ کو عارضی طور پر اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔آج کے میچ میں کراچی کنگز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 رنز سے شکست دی ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات