وفاقی حکومت نے 49ارب سے شہرکے پہلے ٹنل بورنگ پراجیکٹ کی منظوری دیدی

واسالاریکس کالونی سے گلشن راوی تک جدیدٹنل بورننگ پراجیکٹ کے ذریعے میگاسیوریج لائن بچھائے گا

ہفتہ 26 اپریل 2025 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)وفاقی حکومت نے 49ارب سے شہرکے پہلے ٹنل بورنگ پراجیکٹ کی منظوری دیدی، لاریکس کالونی سے گلشن راوی تک ڈرینج سیوریج منصوبہ سی ڈی ڈبلیوپی میں پیش کیا گیا ، سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے منصوبہ منظورکرکے ایکنک کوارسال کردیا۔ایکنک سے منظوری سے قبل سی ڈی ڈبلیوپی سے منظوری لازمی ومشکل ترین مرحلہ تھا، واسالاریکس کالونی سے گلشن راوی تک جدیدٹنل بورننگ پراجیکٹ کے ذریعے میگاسیوریج لائن بچھائے گا ۔

(جاری ہے)

3سالہ فارن فنڈڈمنصوبے کے لئے آئی آئی بی بینک سافٹ لون کے تحت فنانس کرے گا، منصوبہ لاریکس کالونی سے شملہ پہاڑی ، کوئنز روڈ ، پنجاب اسمبلی ، اے جی آفس ،چوبرجی براستہ ریلوے کالونی ،شام نگرسے گلشن راوی ڈسپوزل اسٹیشن جائے گا۔دوسری سائیڈگلبرگ سے ظفر علی روڈ،شادمان ایل اوایس ،سمن آبادسے گلشن راوی پراختتام پذیرہوگا، 28کلومیٹرطویل منصوبے میں نہ سڑکیں کھودی جائیں گی نہ انفراسٹرکچرمتاثرہوگا، واسا نے اس سے قبل پی سی ون منظورکراکرغیرملکی کمپنی سے ڈیزائن وفزیبیلٹی پرکام شروع کردیاتھا۔